QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے بچاؤ، سندھ حکومت کی عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت

21 Mar 2020 01:48

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ تین دن بطور ’’رضاکارانہ تنہائی‘‘ اختیار کریں تاکہ ہر ایک اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے، آئندہ تین دن کے دوران دفاتر مکمل طور پر بند ہیں، ہوٹلز ڈائننگ کی پیشکش نہیں کررہے ہیں کھیل اور جم بند ہیں، لہٰذا سڑکوں اور گلیوں میں اِدھر اُدھر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے عوام کو 3 دن گھروں پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اوردوستوں کو بھی کرونا سے بچانا ہے، اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کرونا کے خلاف بہادری سے نبردآزما ہیں، وقت آگیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ایک ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کیا جائے اور رضاکارانہ طور پر سوشل سرگرمیاں معطل کی جائیں، یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب اپنے گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ ان تعطیلات کے دوران کچھ لوگ اپنے گھروں میں خاندانی اجتماعات کرکے انکی میزبانی کر رہے ہیں، یہ معاشرتی اجتماعات کا وقت نہیں ہے بلکہ معاشرتی دوری اختیار کرنے کا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ تین دن بطور ’’رضاکارانہ تنہائی‘‘ اختیار کریں تاکہ ہر ایک اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے، آئندہ تین دن کے دوران دفاتر مکمل طور پر بند ہیں، ہوٹلز ڈائننگ کی پیشکش نہیں کررہے ہیں کھیل اور جم بند ہیں، لہٰذا سڑکوں اور گلیوں میں اِدھر اُدھر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 851659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851659/کرونا-وائرس-سے-بچاؤ-سندھ-حکومت-کی-عوام-کو-3-دن-گھروں-میں-رہنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org