0
Saturday 21 Mar 2020 02:12

کرونا وائرس، آئی جی سندھ کی 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت

کرونا وائرس، آئی جی سندھ کی 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت کردی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، سڑکوں اور دیگر مقامات پر 4 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے خلاف پہلا اور بنیادی قدم عوام کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے لہٰذا عوام اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں اور غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل و حمل پر پابندی سے متعلق پولیس کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔ خیال رہے کہ  کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ایک مریض انتقال کرچکا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 249 ہے۔
خبر کا کوڈ : 851660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش