QR CodeQR Code

صوبائی حکومت تنہا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی، احتیاط نہ کی تو کوششیں کام نہیں آئیں گی، سعید غنی

21 Mar 2020 02:19

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اگلے تین دن چھٹیوں میں لوگ مکمل طور پر اپنے آپ کو آئسولیشن میں رکھیں، تین دنوں کے دوران شہری گھروں میں رہیں تاکہ محفوظ رہ سکیں، جہاں اجتماعات ہوتے تھے بہت سے وہ مقامات بند کرچکے ہیں، شہری کہیں اکٹھے ہوئے تو کوشش کریں گے کہ انہیں منتشر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کیلئے مجبور کیا جائے، یہ ان کیلئے بہتر ہے، ایک صوبائی حکومت تنہا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہماری کوششیں کام نہیں آئیں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ایک خاتون کو کورونا وائرس تھا، انہوں نے نظرانداز کیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون کے خاندان کے 12 لوگوں کو وباء لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین دن چھٹیوں میں لوگ مکمل طور پر اپنے آپ کو آئسولیشن میں رکھیں، تین دنوں کے دوران شہری گھروں میں رہیں تاکہ محفوظ رہ سکیں، اگر ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہماری کوششیں کام نہیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبائی حکومت تنہا لاک ڈاؤن نہیں کر سکتی، ہم لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر اس پر عمل درآمد نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اجتماعات ہوتے تھے بہت سے وہ مقامات بند کرچکے ہیں، شہری کہیں اکٹھے ہوئے تو کوشش کریں گے کہ انہیں منتشر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا، سندھ حکومت کا کوئی مختلف فیصلہ نہیں ہے، ہم نے بھی یہی کہا ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں جبکہ وزیراعظم نے بھی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، آج ہمارے جتنے مریض ہیں آنے والے دنوں میں یہ مرض بڑھتا ہی جائے گا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کاروبار بند کرکے اپنی اکانومی کو بچا لے گا تو وہ غلط ہے، لوگوں کو گھروں میں روکنے کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 851661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851661/صوبائی-حکومت-تنہا-لاک-ڈاؤن-نہیں-کرسکتی-احتیاط-نہ-کی-کوششیں-کام-آئیں-گی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org