0
Saturday 21 Mar 2020 10:44

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس  کے سبب خیبر پختونخوا کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 8 رکنی ٹاسک فورس صوبے کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ٹاسک فورس اس ضمن میں بے روزگاری کا اندازہ بھی لگائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹاسک فورس حکومتی نقصانات کے تدارک کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔ ٹاسک فورس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر خان کریں گے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس سے دو اموات بھی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش