0
Saturday 21 Mar 2020 10:59

خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار، گھر قرنطینہ قرار

خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار، گھر قرنطینہ قرار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار ہوکر گھر پہنچ گیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مریض کے گھر کو قرنطینہ قرار دے کر آنے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ ہسپتال کے سکیورٹی آفیسر سید مبشر حسین کی جانب سے گذشتہ روز ڈی ایس پی یونیورسٹی ٹاؤن کو مراسلہ بھیجا گیا کہ گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے شبہ میں اشرف خان ولد مسافر ساکن دلزاک روڈ ثمر باغ نامی نوجوان کو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جس کے خون کے نمونے لے کر اسلام آباد ارسال کر دیئے گئے ہیں، تاہم رزلٹ موصول ہونے سے قبل ہی 19 مارچ کو وہ ہسپتال سے فرار ہوگیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ مریض روم نمبر 21 میں داخل تھا اور اگر خدانخواستہ اس کی میڈیکل رپورٹ میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی تو اس کی ہسپتال سے فرارگی کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے، لہٰذا مریض کا فوری سراغ لگانے اور ہسپتال منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشتبہ مریض گھر میں موجود ہے جس پر اس کی رہائشگاہ کو قرنطینہ قرار دے کر اس کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 851682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش