QR CodeQR Code

بلوچستان میں تین ہفتوں کیلئے شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند

21 Mar 2020 11:06

حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اور بلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند کر دیئے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز  تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اور بلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 851683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851683/بلوچستان-میں-تین-ہفتوں-کیلئے-شاپنگ-مال-ریستوران-اور-بازار-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org