QR CodeQR Code

لاہور، حافظ سعید کے دل کا کامیاب آپریشن، مرکزی شریان میں سٹنٹ ڈال دیا گیا

21 Mar 2020 11:07

ڈاکٹرز کے مطابق حافظ سعید کے دل کی مرکزی شریان بند تھی جس میں سٹنٹ ڈال کر اسے کھول دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے بقول حافظ سعید کو انجیوگرافی کے بعد سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید سی سی یو میں روبصحت ہیں تاہم انہیں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے اور ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر حافظ سعید کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، جہاں کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد حافظ سعید روبصحت ہیں۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعید کو جیل میں اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں طبی امداد کیلئے پی آئی سی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق حافظ سعید کے دل کی مرکزی شریان بند تھی جس میں سٹنٹ ڈال کر اسے کھول دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے بقول حافظ سعید کو انجیوگرافی کے بعد سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید سی سی یو میں روبصحت ہیں تاہم انہیں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے اور ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 851684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851684/لاہور-حافظ-سعید-کے-دل-کا-کامیاب-ا-پریشن-مرکزی-شریان-میں-سٹنٹ-ڈال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org