QR CodeQR Code

پاراچنار میں کرونا سے بچاو کے انتظامات تسلی بخش ہیں، ارشاد بنگش

21 Mar 2020 11:12

پی ٹی آئی پاراچنار کے صدر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، محکمہ صحت اور حکومتی احکامات پر عمل کریں تاکہ کرونا وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پاراچنار کے صدر ارشاد بنگش نے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عمل کریں اور خود کو اس موذی مرض سے بچانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی پاراچنار کے صدر ارشاد بنگش نے کہا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار، قرنطینہ سنٹر اور کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے کئے گئے دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے، محکمہ صحت اور انتظامیہ نے تسلی بخش انتظامات کیے ہیں۔ ارشاد بنگش نے کہا کہ عوام اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، محکمہ صحت اور حکومتی احکامات پر عمل کریں تاکہ کرونا وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے۔ ارشاد بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء مرکزی اور صوبائی قیادت کے احکامات پر عمل پیرا ہیں اور کرونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کیلئے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہیں۔ ارشاد بنگش کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں کرونا وائرس کا کوئی پازیٹیو کیس موجود نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 851686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851686/پاراچنار-میں-کرونا-سے-بچاو-کے-انتظامات-تسلی-بخش-ہیں-ارشاد-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org