0
Saturday 21 Mar 2020 12:26

برطانیہ، کورونا کے باعث عوامی مقامات بند کرنے کا حکم

برطانیہ، کورونا کے باعث عوامی مقامات بند کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آج رات سے عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ برطانیہ میں تمام کلب، بار، ریستوران، سینما اور جم بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے اس دوران کام نہ کرنے والے ملازمین کو 80 فیصد تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا چانسلر رشی سونک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے حکومت کے مشوروں پر عمل کر کے ہزاروں لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مزید 33 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں مجموعی ہلاکتیں 177 ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش