QR CodeQR Code

سندھ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 29 افراد متاثر

21 Mar 2020 15:25

کراچی میں 14 اور سکھر کے قرنطینہ میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں 14 اور سکھر کے قرنطینہ میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 267 اور کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ کراچی کے مجموعی متاثرین میں سے 60 افراد کو رابطوں کے ذریعے کورونا وائرس لاحق ہوا ہے۔ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 263 مریض زیر علاج ہیں، 3 مریض صحت یاب اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 851751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851751/سندھ-گزشتہ-24-گھنٹوں-میں-کورونا-وائرس-سے-29-افراد-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org