0
Saturday 21 Mar 2020 15:36

کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو جانکاری دی ہے، بھارت

کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو جانکاری دی ہے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ اُس نے جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی منسوخی اور شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو مطلع کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے بین الاقوامی برادری سمجھ گئی ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان کی دراندازی بھارتی شہریوں کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے تمام  ممالک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو بھارت کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی برادری تک پہنچ کر جموں کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں وضاحت کی ہے، دنیا کے سبھی ممالک نے بھارت کی پوزیشن کو سمجھا بھی ہے، دنیا جان گئی ہے کہ بھارت کے جمہوری ادارے سبھی معاملات کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مرلی دھرن نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون سے متعلق بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بیان بنیادی طور پر امتیازی نوعیت کا تھا۔ مرلی دھرن کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کے بارے میں چین، ملیشیاء اور ترکی کے بیانات کو بھی پہلے ہی مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ ممالک تک یہ بات پہنچائی ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہ کر بھارت کی خود مختاری کا احترام کریں۔
خبر کا کوڈ : 851756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش