0
Saturday 21 Mar 2020 16:51

ڈی آئی خان، قرنطینہ میں موجود زائرین کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، علامہ سید غضنفر علی نقوی

ڈی آئی خان، قرنطینہ میں موجود زائرین کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، علامہ سید غضنفر علی نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی کی قیادت میں گومل میڈیکل کالج اور درہ زندہ قرنطینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قرنطینہ میں موجود زائرین سے ملاقات کی گئی اور ان کو ضرورت کی اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جس کی نگرانی خود ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی نے کی۔ ضروری اشیاء میں شیمپو، صابن، تولیہ، کپڑے دھونے کیلئے صرف، شیر خوار بچوں کیلئے فیڈرز اور 40 عدد سلائی شدہ سوٹ وغیرہ شامل تھے۔ زائرین نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیدار کو قرنطینہ میں ملنے والی سہولیات اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

علامہ سید غضنفر علی نقوی نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں زائرین کو 3 وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے, لیکن ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء انکو میسر نہیں تھی، لہٰذا ہم نے دیگر مومنین کی مدد سے ضروری سامان ان تک پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زائرین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہیں، تاکہ وہاں موجود زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ گومل میڈیکل کالج کے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد اور ڈی ایس پی اقبال خان بلوچ زائرین کے حوالے سے ہمارے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں اور ان کے انتظامات مثالی ہیں، جس پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش