0
Friday 15 Jul 2011 14:39

پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے، حسین حقانی

پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے، حسین حقانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کی تعاون کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں میڈیا میں جو کچھ بتایا جاتا ہے حقیقت میں دونوں اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں۔ واشنگٹن میں مقامی ریڈیو انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا بہترین اتحادی ہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آتا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ تعلقات بالکل ہی بگڑ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے روکی جانے والی رقم کولیژن سپورٹ فنڈ کی ہے، امداد نہیں، یہ رقم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملتی ہے جو امریکا نے دسمبر دو ہزار دس سے روکی ہوئی ہے، پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام پہلے بھی امریکی انتظامیہ سے یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں اور آئندہ بھی اس بات پر بات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 85177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش