0
Saturday 21 Mar 2020 17:40

قرنطینہ کو توڑنا خلاف شرع و قانون ہے، حکومت رضاکاروں سے تعاون کی فضا کو قائم کرے، علامہ باقر زیدی

قرنطینہ کو توڑنا خلاف شرع و قانون ہے، حکومت رضاکاروں سے تعاون کی فضا کو قائم کرے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹر میں ہونے انتظامی بدمزگی کے بعد زائرین کے احتجاج پر اپنے درعمل میں کہا ہے کہ سکھر قرنطینہ میں موجود تمام زائرین پر امن رہیں، قرنطینہ کو توڑنا خلاف شرع و قانون ہے، حکومت قرنطینہ میں موجود رضاکاروں سے باہمی تعاون کی فضا کو قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے عوام اور انتظامیہ کو مل کر لڑنا ہے، کرونا وائرس کی وباء قومی مسئلہ ہے عوام حکومت باہمی تعاون سے یہ جنگ جیت سکتے ہیں، ناگہانی آفات سے مقابلہ کرنا صرف حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شخص کا انفرادی فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہیئے کہ وہ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، مثبت خبریں خوف و ہراس کی فضاء توڑ کر عوام کو حوصلہ دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 851776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش