0
Saturday 21 Mar 2020 19:08

سراج الحق کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

سراج الحق کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ سراج الحق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطے پر کہنا تھا کہ کرونا کیخلاف جنگ میں مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کو اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے متوجہ کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کرونا ایک قومی مسئلہ ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست سے بالاتر ہو کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ جماعت اسلامی کی طرف سے سندھ میں خصوصی تعاون پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی مفاد میں فیصلے کیے۔ سراج الحق اور بلاول بھٹو نے قومی مشاورت پر باہمی اتفاق کا بھی اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 851796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش