QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا کے 25 نئے مریض، مجموعی تعداد 55 ہو گئی

21 Mar 2020 19:18

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر ساڑھے تین سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 55 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ابھی تک کئی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 25 کیسز سامنے آگئے، ایک ہی روز میں وائرس کے کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد صوبے میں کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر ساڑھے تین سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 55 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ابھی تک کئی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب خطے میں وائرس کے بڑھے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ جیلوں میں عام نوعیت کے قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان کل اتوار کے روز وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 851797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851797/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-کے-25-نئے-مریض-مجموعی-تعداد-55-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org