QR CodeQR Code

گلگت، کرونا ٹیسٹ نہ کروانے والوں پر پچاس ہزار جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا ہوگی

21 Mar 2020 19:48

گلگت بلتستان حکومت نے ایک سرکولر جاری کر کے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے تمام افراد فوری طور پر متعلقہ صحت کے مراکز سے رابطہ کریں اور اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی میں کرونا سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کرونا ٹیسٹ نہ کروانے کی صورت میں پچاس ہزار جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا ہو گی۔ گلگت بلتستان حکومت نے ایک سرکولر جاری کر کے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے تمام افراد فوری طور پر متعلقہ صحت کے مراکز سے رابطہ کریں اور اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں، سرولینس ٹیموں کی نشاندہی کی صورت میں 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا ہو گی، نشاندہی نہ کرنے پر متعلقہ فرد کے خاندان والوں کیخلاف بھی کارورائی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 851800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851800/گلگت-کرونا-ٹیسٹ-نہ-کروانے-والوں-پر-پچاس-ہزار-جرمانہ-اور-تین-ماہ-قید-کی-سزا-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org