QR CodeQR Code

کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہوگئی

21 Mar 2020 20:48

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر اسامہ ریاض رات 12 بجے گھر گئے تھے اور صبح 11 بجے انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں وائرس کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر کی حالت غیر ہوگئی اور وہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض رات 12 بجے گھر گئے تھے اور صبح 11 بجے انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ان کی بیماری کی وجہ معلوم کرنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر اعجاز ایوب، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر فدا حسین اور دیگر نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکریننگ پر معمور ڈاکٹر اسامہ ریاض میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے اور ان کا برین ڈیمیج ہوا ہے، جی بی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اسکے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ڈاکٹر اسامہ ریاض آج زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے فوری طور پر حفاظتی کٹس اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 851811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851811/کرونا-وائرس-کے-مریضوں-کا-علاج-کرنیوالے-ڈاکٹر-کی-حالت-تشویشناک-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org