QR CodeQR Code

پاراچنار میں کاروباری مراکز بند، پولیس کیجانب سے عوام میں ماسک تقسیم

21 Mar 2020 21:50

ڈی پی او کرم محمد قریش خان کا کہنا ہے کہ کرم پولیس محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ علاوہ ازیں پاراچنار شہر کے تمام ریستوران اور حجام کی دوکانوں کو  پندرہ دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے ضلع کرم بھر میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ کرم پولیس کی جانب سے بھی مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں کرم پولیس کی جانب سے لوگوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مفت ماسک کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈی پی او کرم محمد قریش خان کا کہنا ہے کہ کرم پولیس محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ علاوہ ازیں پاراچنار شہر کے تمام ریستوران اور حجام کی دوکانوں کو  پندرہ دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج مقامی انتظامیہ کے افسران، تحصیلدار محال امتیاز احمد، نائب تحصیلدار سید مصدیق شاہ، ٹی ایم اے تنزیل حسین، سید عاشق حسین، ایس ایچ او پاراچنار، ٹریڈ یونین صدر حاجی امداد علی کے ہمراہ شہر میں ریسٹورنٹ اور حجام مالکان کو پندرہ روز کیلئے کاروبات بند رکھنے کی تاکید کی۔ جس پر دکانداروں اور ریستوران مالکان نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔


خبر کا کوڈ: 851820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851820/پاراچنار-میں-کاروباری-مراکز-بند-پولیس-کیجانب-سے-عوام-ماسک-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org