QR CodeQR Code

کورونا وائرس، سخت فیصلے کا وقت آگیا، ترجمان سندھ حکومت

21 Mar 2020 22:03

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی پولیس سے مشاورت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بعض سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی پولیس سے مشاورت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے سندھ حکومت کے سخت فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت فیصلے کے دوران کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 851824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851824/کورونا-وائرس-سخت-فیصلے-کا-وقت-ا-گیا-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org