0
Saturday 21 Mar 2020 23:06

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 دن کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں، کورونا وائرس ہر صوبے کے لئے ایک چیلیج ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، تاہم عوام اور دیگر ممالک سے آئے افراد سے اپیل ہے کہ 10 دن تک گھروں سے باہر نہ نکلیں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ زائرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت تفتان بارڈر پر موجود زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، ہمیں زائرین کے لئے انتظامات کرنے کے لئے صرف دو دن کا وقت ملا، ایران نے تمام زائرین کو بارڈر پر لاکھڑا کر دیا تھا جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایران کو بدنام کر رہی ہے، جبکہ یہ سب تافتان کے کرونا وائرس سے متاثر اور صحتمند لوگوں ایک جگہ پر رکھنے سے ہوا۔ وزیر اعلٰی نے مزید کہا ہے کہ اٹلی، جرمنی اور امریکا نے کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظار کیا جس کے اب وہ نتائج بھگت رہے ہیں، پاکستانیوں کو انتظار نہیں بلکہ کام کرنا ہے اور اس وائرس سے جنگ کرنی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 851835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش