QR CodeQR Code

پشاور میں سینیٹائزر کی جگہ مضر کیمیکل ملا محلول فروخت ہونے لگا

21 Mar 2020 23:11

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سینیٹائزز مارکیٹ سے غائب ہوئے، جو کہ منہ مانگی قیمت پر بھی دستیاب نہیں ہیں۔ دوسری جانب تاجروں نے صورتحال سے فائدہ اٹھا کر خود ہی مختلف کیمیکل ملا محلول فروخت کرنا شروع کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کورونا وائرس کے باعث سینیٹائزر کے مارکیٹ سے غائب ہونے پر تاجروں نے مضر کیمیکل ملے محلول کی فروخت شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سینیٹائزز مارکیٹ سے غائب ہوئے، جو کہ منہ مانگی قیمت پر بھی دستیاب نہیں ہیں۔ دوسری جانب تاجروں نے صورتحال سے فائدہ اٹھا کر خود ہی مختلف کیمیکل ملا محلول فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور اسے لیٹر کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، جو کہ انسانی جلد کے لئے انتہائی مضر ہے۔ شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے ان عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 851836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851836/پشاور-میں-سینیٹائزر-کی-جگہ-مضر-کیمیکل-ملا-محلول-فروخت-ہونے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org