0
Sunday 22 Mar 2020 01:47

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر توانائی اختر ملک سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال 

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر توانائی اختر ملک سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ اقتدار نقوی نے حکومت کی جانب سے زائرین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے بتایا کہ گذشتہ روز سے قرنطینہ سنٹر کے بعض بلاک میں لائٹ ایشو ہے، بعض مقامات پر پنکھے نہیں، جس کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، بعض مقامات پر صفائی کے مسائل بھی ہیں، جس پر صوبائی وزیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، صوبائی وزیر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زائرین بھائیوں کی مکمل خدمت کے لیے موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مسلسل اراکین اسمبلی اور ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد ان زائرین کو صحت یاب کرکے ان کی مشکلات کو کم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 851851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش