?> کرونا کے باوجود ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، امریکی سینیٹر - اسلام ٹائمز
1
Sunday 22 Mar 2020 02:54

کرونا کے باوجود ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، امریکی سینیٹر

کرونا کے باوجود ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، امریکی سینیٹر
اسلام ٹائمز۔ مسلمان امریکی سینیٹر الھان عمر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی امریکی پالیسی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینوسوٹا سے سال 2019ء میں منتخب ہونے والی مسلمان سینیٹر الھان عبداللھی عمر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایران کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باجود اقتصادی پابندیوں کا برقرار رکھا جانا "انتہائی" ظالمانہ اقدام ہے۔

مسلمان امریکی سینیٹر الھان عمر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہر 10 منٹ میں ایک شخص جانبحق اور ہر گھنٹے میں 50 افراد انفیکٹ ہو جاتے ہیں جبکہ اس صورتحال میں ایران پر اقتصادی پابندیوں کا برقرار رکھا جانا ایک انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی طرف  سے سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے تمام اداروں کے سربراہوں کے نام ایک خط تحریر کیا گیا تھا جس میں ایران کے اندر کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں امریکی اقتصادی پابندیوں کو بڑی رکاوٹ قرار دے کر مطالبہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس پر امریکی صدارتی امیدوار اور پاکستانی سیاسی قیادت سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے ایران سے اقتصادی پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ ایران میں کرونا کے باوجود اقتصادی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 851858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش