0
Sunday 22 Mar 2020 09:18

پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی

پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھ کر تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق 152 کنفرم کرونا مریض ہیں۔ 21 مریضوں کا تعلق لاہور، 1 ملتان، 1 راولپنڈی، 3 گجرات، 2 جہلم اور 4 مریض گوجرانوالہ سے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔
 
ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گذشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، جس کے بعد محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کروائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 851859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش