0
Sunday 22 Mar 2020 09:24

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف لاہور میں ماڈل ٹاؤن اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ شہباز شریف لندن سے صبح اسلام آباد بعد ازاں بذریعہ موٹروے لاہور پہنچے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف 4 مہینے کے بعد لاہور واپس پہنچے ہیں۔ شہباز شریف 19 نومبر 2019 کو میاں نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے۔ میاں شہباز شریف نے اپنے آپ کو قرنطینہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے تمام پارٹی رہنماوں کو فی الحال ملاقاتیں کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق میاں شہباز شریف 14 روز کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 851861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش