QR CodeQR Code

داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے، دسیوں دہشتگرد ہلاک

22 Mar 2020 10:06

عراقی خبررساں ایجنسی "واع" کے مطابق عراقی فضائیہ کے F-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی میں واقع کوہِ حمرین پہاڑی سلسلے میں موجود داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے وہاں موجود تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی مشترکہ آپریشن روم نے مرکزی عراق میں موجود داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف ہوائی آپریشن کی خبر دی ہے۔ عراقی خبررساں ایجنسی "واع" کے مطابق عراقی فضائیہ کے F-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی میں واقع کوہِ حمرین پہاڑی سلسلے میں موجود داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے اس حملے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی میڈیا گروپ "الاعلام الامنی" نے بھی عراقی فضائیہ کے اس حملے میں دسیوں داعشی دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 851863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851863/داعش-کے-خفیہ-ٹھکانوں-پر-عراقی-فضائیہ-ہوائی-حملے-دسیوں-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org