0
Friday 15 Jul 2011 16:28

جنرل احمد شجاع پاشا کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

جنرل احمد شجاع پاشا کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی امریکی سی آئی اے چیف مائیکل مورل اور صدارتی ایلچی مارک گراسمین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا قلع قمع کرنے کیلئے انٹیلی جنس فریم ورک کی تشکیل کا فیصلہ ہوا ہے۔ واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق احمد شجاع پاشا نے بدھ کے روز امریکا آمد کے بعد سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل موریل سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ جس اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی بے اعتمادی کی فضا کو ختم کیا جائیگا اور خطے سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس کے تبادلے کا فریم ورک تیار کیا جائیگا۔ پاشا نے دیگر امریکی حکام کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کے ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق دونوں سربراہوں کے مذاکرات میں پاک امریکا فوجی تعلقات میں کشیدگی سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ جنرل پاشا نے سی آئی اے چیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ آئی ایس آئی چیف دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 85187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش