0
Sunday 22 Mar 2020 11:26

کورونا کیخلاف جنگ، جے یو آئی (ف) نے حکومت کو خدمات پیش کردیں

کورونا کیخلاف جنگ، جے یو آئی (ف) نے حکومت کو خدمات پیش کردیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں جمعیتِ علمائے اسلام (ف) نے غیر مشروط طور پر حکومت کو اپنی خدمات پیش کر دیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر رضا کاروں پر مشتمل اینٹی کرونا سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ الانصار اینٹی کرونا وائرس سیل مرکزی سالار انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکھو کی نگرانی میں کام کرے گا۔ بلوچستان سے حاجی دین محمد، سندھ سے حافظ سراج، خیبر پختونخوا سے مولانا عزیز احمد، پنجاب سے مولانا حسن معاویہ اور گلگت بلتستان سے مولانا دلدار عزیزی سیل کے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 40 ہزار رضا کار امدادی ٹیموں میں کام کرنے کیلئے پیش کریں گے، خیبرپختونخواہ سے 15 ہزار، سندھ سے 10 ہزار، بلوچستان سے 10 ہزار، رضاکار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے 3 ہزار اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار رضاکاروں کی کھیپ تیار ہے، سالار اپنی صوبائی امراء اور نظماء کی توسط سے صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں آئیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک رضاکار بلا تفریق بلامعاوضہ کام کریں گے، رضاکار ماسک، سینیٹائزر، کے علاوہ راشن بھی مستحقین کے گھروں تک پہنچائیں گے، رضاکار عوام کیلئے "صاف رہو خوش رہو" مھم میں گلاب کے پھولوں کی تقسیم جاری رکھے گے۔
خبر کا کوڈ : 851880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش