QR CodeQR Code

برطانوی وزیراعظم کی شہریوں کو بوڑھے والدین سے نہ ملنے کی ہدایت

22 Mar 2020 11:36

بورس جانسن نے کہا کہ خطرے کو چھپایا نہیں جا سکتا، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اولڈ ہاؤس میں اپنے بوڑھے والدین سے جا کر نہ ملیں کیونکہ خدشہ ہے کہ عمر رسیدہ افراد کورونا کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کا قوم کے نام خط میں کہنا تھا کہ والدین سے فون پر بات کریں، ویڈیو کال کریں یا اسکائپ پر رابطے میں رہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ خطرے کو چھپایا نہیں جا سکتا، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا نیشنل ہیلتھ نظام بیٹھنے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 851883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851883/برطانوی-وزیراعظم-کی-شہریوں-کو-بوڑھے-والدین-سے-نہ-ملنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org