QR CodeQR Code

محکمہ اوقاف نے شب معراج کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

22 Mar 2020 11:41

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ زونل ایڈمنسٹریٹرز تمام مساجد میں اجتماعات پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہری معراج النبیؐ کے موقع پر گھروں میں ہی عبادات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زیرِانتظام مساجد میں معراج النبیؐ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ زونل ایڈمنسٹریٹرز تمام مساجد میں اجتماعات پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہری معراج النبیؐ کے موقع پر گھروں میں ہی عبادات کریں۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شبِ معراج پر شہری اللہ کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں کی معافی طلب کریں اور کورونا سے نجات کیلئے توبہ و استغفار کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 851885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851885/محکمہ-اوقاف-نے-شب-معراج-کے-اجتماعات-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org