QR CodeQR Code

متحدہ علماء بورڈ نے شب معراج پر انفرادی عبادات کی اپیل کر دی

22 Mar 2020 12:41

متحدہ علماء بورڈ نے عوام کو حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے، لوگ کورونا سے نجات کیلئے استغفار، درُود شریف اور آیت کریمہ کا ورد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے بعد متحدہ علماء بورڈ بھی  میدان میں آ گیا، شب معراج کے حوالے سے اجتماعات نہ کرنے اور شب معراج پر انفرادی عبادات کی اپیل کر دی۔ متحدہ علماء بورڈ نے عوام کو حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے، لوگ کورونا سے نجات کیلئے استغفار، درُود شریف اور آیت کریمہ کا ورد کریں۔ متحدہ علماء بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر فرد پر قومی سلامتی کی ذمہ داری ہے، مذہبی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر انفرادی عبادات پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کے سلسلہ میں اجتماعی عبادات سے گریز کرتے ہوئے اجتماع نہ کئے جائیں بلکہ ہر شخص اپنے اپنے گھر رہ کر عبادات بجا لائے اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کرے۔


خبر کا کوڈ: 851895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851895/متحدہ-علماء-بورڈ-نے-شب-معراج-پر-انفرادی-عبادات-کی-اپیل-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org