QR CodeQR Code

کراچی سمیت صوبے بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ متوقع

22 Mar 2020 13:04

لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والے افراد کو حراست ميں ليا جائيگا۔ ایمرجنسی میں بھی صرف ایک شخص باہر نکل سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی آسانی کیلئے 2 سے 3 گھنٹے نرمی کی بھی تجويز دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کراچی سمیت صوبے بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ متوقع ہے۔ سندھ حکومت کی جانب س لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس سے متعلق بڑھتے کیسز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت گھر سے نکلنے یا دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والے افراد کو حراست ميں ليا جائيگا۔ ایمرجنسی میں بھی صرف ایک شخص باہر نکل سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی آسانی کیلئے 2 سے 3 گھنٹے نرمی کی بھی تجويز دی گئی ہے۔ اس دوران فیکٹریز اور نجی ادارے بند ہوں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 851901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851901/کراچی-سمیت-صوبے-بھر-میں-ا-ج-مکمل-لاک-ڈاؤن-کا-فیصلہ-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org