0
Sunday 22 Mar 2020 13:28

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں آج قوم سے خطاب کریں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے خطاب سے متعلق آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کے پیشِ نظر ہم آج ہی صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کریں گے جو ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 851908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش