QR CodeQR Code

عمران خان نے دنیا کی توجہ ایران کی طرف دلوائی کہ وہاں فوری ریلیف ملنا چاہیے، شاہ محمود قریشی

22 Mar 2020 14:44

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے ایئرپورٹس پر دو لاکھ لوگوں کو سنبھالنے کی گنجائش نہیں اس لیے کہا کہ دو ہفتوں کےلیے انہیں روکیں، جو پاکستانی پھنسے ہیں ہم ان سے غافل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبوں کی تشویش کا احساس ہے، مل کر پالیسی بنانی ہے، جس صوبے سے اچھی تجویز آئی ،حکومت عمل کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی توجہ ایران کی طرف دلوائی کہ وہاں فوری ریلیف ملنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ڈیڑھ سےدو لاکھ  لوگ پاکستان آنا چاہ رہے ہیں، اگر ایک دم لوگ آئے تو کہاں ٹھہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایئرپورٹس پر دو لاکھ لوگوں  کو سنبھالنے کی گنجائش نہیں اس لیے کہا کہ دو ہفتوں  کےلیے انہیں روکیں، جو پاکستانی پھنسے ہیں ہم  ان سے غافل نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 851924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851924/عمران-خان-نے-دنیا-کی-توجہ-ایران-طرف-دلوائی-کہ-وہاں-فوری-ریلیف-ملنا-چاہیے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org