0
Sunday 22 Mar 2020 16:11

جماعت اسلامی نے 25 ہزار سے کم آمدن والوں کے یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

جماعت اسلامی نے 25 ہزار سے کم آمدن والوں کے یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی مخالفت نہیں کرتے حالات کا تقاضا ہے، لاک ڈاﺅن سے پہلے عوام کو 15 دن کا کھانا فراہم کیا جائے، ایمرجنسی بنیادوں پر غریب طبقے کو اشیائے خور و نوش فراہم کی جائیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے، سانحے یا حادثے سے پہلے اپنا فرض پورا کرنا چاہئے، جن کی آمدنی 25 ہزار روپے سے کم ہے ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، حکومت اس حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے اور کم آمدنی والوں کو ریلیف دیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت غریب افراد کو اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں، الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کو طبی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں ماسک اور طبی سامان موجود نہیں، منصورہ ہسپتال میں 6 آئسولیشن وارڈ قائم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش