0
Sunday 22 Mar 2020 16:30

رواں ماہ بجلی اور گیس کے بلز کی وصولی نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

رواں ماہ بجلی اور گیس کے بلز کی وصولی نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین جن کے بجلی کا بل 5 ہزار روپے اور گیس کا بل ڈھائی ہزار روپے سے کم آئے ان سے رواں ماہ وصولی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بلز کی وصولی آسان قسطوں میں اگلے 10 ماہ میں کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگلے دو ماہ کے دوران گیس اور بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے اور تمام صوبوں کے شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بھی مذکورہ فیصلہ سامنے آیا۔ علاوہ ازیں سید مراد علی شاہ نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آج رات سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 851936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش