0
Sunday 22 Mar 2020 18:55

سندھ میں لاک ڈاؤن سے کاروبار بند، لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

سندھ میں لاک ڈاؤن سے کاروبار بند، لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ معاشی مسائل سے دوچار ہونے کے خدشے سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات سے چھوٹے بڑے کاروبار اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پہلے ہی متاثر ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے بعد بعض سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند کردیئے گئے ہیں جبکہ شاپنگ مالز، پارکس، تفریحی مقامات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مکمل طور پر بند کئے جا چکے ہیں۔

انٹر سٹی بس اور کچھ فضائی سروسز بھی معطل ہوچکی ہیں۔ مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ میڈیکل فارماسیز اور جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات اشفاق حسن خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاکھوں لوگ خوفزدہ ہیں کہ وہ اپنی ملازمت کھو بیٹھیں گے جبکہ روزانہ اجرت  پر کام کرنے والے شدید متاثر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 851948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش