QR CodeQR Code

حکومت ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردے، ایاز لطیف پلیجو

22 Mar 2020 19:37

اپنے بیان میں کیو اے ٹی کے صدر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں حکومت بیروزگار خاندانوں کو 15 ہزار روپے یا پھر ضروری راشن فراہم کرے، تمام قرنطینہ کی حالت اور معیار کو بہتر بنایا جائے، مشکل گھڑی میں وفاق اور صوبے ساتھ مل کر کام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات میں مداخلت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے، حکومت کو چاہیuے کہ ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفیو نافذ کردے۔ اپنے بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں حکومت بیروزگار خاندانوں کو 15 ہزار روپے یا پھر ضروری راشن فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قرنطینہ کی حالت اور معیار کو بہتر بنایا جائے، مشکل گھڑی میں وفاق اور صوبے ساتھ مل کر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 851953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851953/حکومت-ضرورت-پڑنے-پر-اہم-شہروں-میں-کرفیو-نافذ-کردے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org