QR CodeQR Code

کورونا وائرس، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

22 Mar 2020 19:42

سندھ پولیس کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشتاق احمد مہر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات/ایڈوائزری پر عملدرآمد کو اس کی روح کے مطابق یقینی بنایا جائے، جس کا مقصد اس وباء کے انسدادی اقدامات کو ناصرف مؤثر بنانا بلکہ اسے پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور اس ضمن میں پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور پر مشتمل خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور ضروری ہدایات دیں۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات/ایڈوائزری پر عملدرآمد کو اس کی روح کے مطابق یقینی بنایا جائے، جس کا مقصد اس وباء کے انسدادی اقدامات کو ناصرف مؤثر بنانا بلکہ اسے پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق سینٹرل پولیس آفس سے وقتا فوقتا جاری احکامات پر بھی عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 851956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851956/کورونا-وائرس-احتیاطی-تدابیر-پر-عمل-درآمد-کو-یقینی-بنایا-جائے-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org