0
Sunday 22 Mar 2020 20:03

تکفیری دہشتگرد گروہ لاعلاج مرض کا شکار ہے، علامہ سبطین سبزواری

تکفیری دہشتگرد گروہ لاعلاج مرض کا شکار ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف قومی جماعتوں کا کردار قابل تعریف ہے، مگر کچھ بازاری تکفیری سوچ کے لوگ جنہیں کافی عرصے سے بغض اہل بیت، ایران مخالفت اور شیعہ دشمنی کا لاعلاج عارضہ لاحق ہے، وہ عالمی وبا کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے کر اپنی جہالت اور عاقبت نااندیشی کی شرمناک حرکت کر رہے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ انسانی بنیادوں پر پوری قوم متحد ہو جائے، مگر افسوس کالعدم تکفیری گروہ کے سرغنے اپنی روایتی خباثت سے باز نہیں آرہے۔ جس سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ یہ تکفیری دہشتگرد گروہ لاعلاج مرض کا شکار ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا بیان مذہبی اور سیاسی تعصب کے شکار لوگوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے کہ پانچ ہزار زائرین تو صوبائی حکومت کی تحویل میں ہیں، مگر سعودی عرب امریکہ اٹلی اور دیگر ممالک سے آنیوالے 9 لاکھ افراد کہاں ہیں؟ ان کے ٹیسٹ کیوں نہیں کیے گئے، وہ تو اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کے پاس ایران اور مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو بدنام کرنے کیلئے صرف تفتان سے آنیوالے زائرین ہی رہ گئے ہیں، تاکہ عالمی اداروں سے اچھی مالی امداد حاصل کرسکیں اور امریکہ خوش ہو جائے، حکومت اور ریاستی ادارے قوم کو جواب دیں کہ کورونا سے متاثرہ ممالک سے بائی ایئر آنیوالے 9 لاکھ افراد پاکستان پہنچے، وہ کہاں ہیں۔؟ ان کے ٹیسٹ نہ کرانے کا ذمہ دار کون ہے اور اب تک ان کو قرنطینہ کیوں نہیں پہنچایا گیا؟ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر ناظر عباس تقوی اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں کی زائرین کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں قوم متحد ہے، قومی وحدت کے منافی باتیں کرنیوالے ناکام ہوں گے۔ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت کے مطابق تنظیموں نے بھرپور خدمت سرانجام دی ہے اور ہم سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں زائرین سے ہونیوالی بدسلوکی اور بدانتظامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش