QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز، تبلیغی اجتماع سے کتنے لوگوں میں کرونا پھیلا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

22 Mar 2020 19:57

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، 18 میں سے 4 کیسز کی ٹریول ہسٹری سامنے آئی ہے، 2 مریضوں نے ترکی اور 2 نے برطانیہ کا سفر کیا تھا، 4 مقامی وائرس منتقلی کے کیس تبلیغی اجتماع کے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کو کراچی میں کورونا وائرس کے 18 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 لوگ ایسے ہیں جنہیں تبلیغی اجتماع سے کرونا وائرس ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، 18 میں سے 4 کیسز کی ٹریول ہسٹری سامنے آئی ہے، 2 مریضوں نے ترکی اور 2 نے برطانیہ کا سفر کیا تھا، 4 مقامی وائرس منتقلی کے کیس تبلیغی اجتماع کے ہیں، کراچی میں 10 کیسز سماجی رابطوں سے سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کیسز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 333 ہوگئی ہے، سکھر میں موجود زائرین میں 210 کیسز مثبت اور 1126 کیس منفی آئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں اور سماجی رابطے انتہائی محدود کردیں۔


خبر کا کوڈ: 851963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851963/کراچی-میں-کورونا-وائرس-کے-18-نئے-کیسز-تبلیغی-اجتماع-سے-کتنے-لوگوں-کرونا-پھیلا-اعداد-شمار-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org