QR CodeQR Code

کشمیر وقف بورڈ سے منسلک زیارتگاہوں میں معراج العالم (ص) کی تقریبات منسوخ

22 Mar 2020 19:58

اس ضمن میں ایسے تمام جگہوں کے ارد گرد دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لائے نیز پولیس کا حفاظتی بندوست بھی کیا جائے تاکہ احکامات پر عمل در آمد ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر مسلم وقف بورڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمگیر وبائی آفت کو کشمیر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے معراج العالم (ص) کی مناسبت سے ہونے والی تمام تقریبات پر پابندی رہے گی۔ اس ضمن میں باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے گئے ہیں جس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو وباء قرار دینے کے بعد یہ ضروری بن گیا ہے کہ اسے کشمیر میں بھی روکا جائے، اس لئے احکامات دیئے جاتے ہیں کہ وقف بورڈ سے منسلک سبھی مساجد، زیارت گاہوں و خانقاہوں میں معراج العالم (ص) کے موقعہ پر عام نمازوں و تقریبات پر پابندی ہوگی نیز موئے مقدس بھی نہیں دکھایا جائے گا۔ اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان، بڈگام، سرینگر، گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپوارہ  کے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں ایسے تمام جگہوں کے ارد گرد دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لائے نیز پولیس کا حفاظتی بندوست بھی کیا جائے تاکہ احکامات پر عمل در آمد ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 851964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851964/کشمیر-وقف-بورڈ-سے-منسلک-زیارتگاہوں-میں-معراج-العالم-ص-کی-تقریبات-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org