QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے وفد کی شاہ اویس نورانی اور حاجی حنیف طیب سے ملاقات

جمعہ 27 مارچ کو سندھ بھر میں یوم رجوع الی اللہ توبہ استغفار منانے پر اتفاق

22 Mar 2020 22:27

سراج الحق نے بھی شاہ اویس نورانی سے ٹیلی فون پر کورونا وائرس سمیت ملک و ملت کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینی جماعتیں جلد اجلاس بلا کر قوم کی رہنمائی کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف دینی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت حکومتی اقدامات کی حمایت اور تمام وبائی بیماریوں اور مسائل کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، مسجدیں بند کرنے اور نمازیوں کو روکنے کی بجائے بھرپور حاضری اور کثرت سے توبہ و استغفار اور ذکر و اذکار کو انفرادی و اجتماعی طور معمول بنایا جائے، جمعہ 27 مارچ کو صوبہ بھر میں یوم رجوع الی اللہ توبہ استغفار منانے پر اتفاق کیا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ محمد اویس نورانی، نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی وفد نے دینی رہنماؤں کو جاری رجوع الی اللہ مہم اور مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا۔

تمام دینی رہنماؤں نے کورونا وائرس سمیت موجودہ ملک و ملت کی صورتحال اور درپیش چیلینجز پوری قوم سے صبر و استقامت، اتحاد و یکجہتی اور رجوع الی اللہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری انسانیت مشکل اور بڑے امتحان میں ہے، کورونا وائرس سمیت ہر بیماری اللہ اور شفا بھی وہی دیتا ہے، اللہ کی نارضگی کی وجہ سے یہ ساری مصیبتیں آئیں ہیں، اس مرحلے میں ڈرنے اور خوف کی فضا پیدا کرنے کی بجائے اللہ سے رجوع، امید اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کی بجائے اس کے خالق سے ڈرنے اور قوم کے دین سے جوڑا جائے۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے بھی شاہ اویس نورانی سے ٹیلی فون پر کورونا وائرس سمیت ملک و ملت کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینی جماعتیں جلد اجلاس بلا کر قوم کی رہنمائی کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 851982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851982/جمعہ-27-مارچ-کو-سندھ-بھر-میں-یوم-رجوع-الی-اللہ-توبہ-استغفار-منانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org