QR CodeQR Code

جی بی آنے والے درجنوں غیر مقامی افراد کو واپس بھیج دیا گیا

22 Mar 2020 23:13

کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر جی بی میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس سلسلے میں پورے صوبے میں تین ہفتوں کیلئے دفعہ 144 کا نٖفاذ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان آنے والے درجنوں غیر مقامی افراد کو چلاس سے واپس بھیج دیا گیا۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر جی بی میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس سلسلے میں پورے صوبے میں تین ہفتوں کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز دیامر پولیس نے تھور انٹری پوائنٹ پر درجنوں غیر مقامی لوگوں کو واپس بھیج دیا۔ یاد رہے کہ جی بی میں آج پہلی مرتبہ مقامی سطح پر کرونا وائرس کی منتقلی کے سولہ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبائی حکومت نے پورے خطے میں غیر معینہ مدت تک کیلئے لاک ڈائون کا اعلان کیا۔ اتوار کے روز پولیس، رینجرز اور ایف سی سمیت پیراملٹری فورسز نے شہر میں ریہرسیل کی اور لائوڈ سپیکر کے ذریعے عوام کو لاک ڈائون کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب بین الااضلاعی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 851990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851990/جی-بی-ا-نے-والے-درجنوں-غیر-مقامی-افراد-کو-واپس-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org