0
Sunday 22 Mar 2020 23:13

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے قرنطینہ میں زائرین کو سامان کی فراہمی

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے قرنطینہ میں زائرین کو سامان کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر کورونا وائرس کی آگاہی اور بچاؤ سمیت قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید انعام حیدر زیدی، ڈاکٹر رحمت اللہ کھوسو اور زوار جہانزیب حیدر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، جوس، بسکٹ اور مریض زائرین کیلئے ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی ریلیف کمیٹی کے پرزور مطالبے پر کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے قرنطینہ سینٹر میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے، تاکہ زائرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں تک پہنچانے کیلئے ضروری سامان، اشیاء اور ادوایات وہاں جمع کروا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 851991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش