QR CodeQR Code

جی بی حکومت کا لاک ڈائون کے دوران مستحق افراد کیلئے راشن فراہم کرنے کا اعلان

22 Mar 2020 23:34

کرونا وائرس کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت سخت فیصلے کر رہی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ عوام اپنے گھروں میں رہیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے لاک ڈائون کے دوران مستحق اور نادار افراد کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کرونا وائرس کی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت سخت فیصلے کر رہی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ عوام اپنے گھروں میں رہیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ رات 12 بجے سے صوبے بھر میں ہوم لاک ڈاون کیا جائیگا۔ جی بی سکاؤٹس، رینجرز، ایف سی، پولیس صوبے بھر میں ہوم لاک ڈاؤن کو یقینی بنائے گی۔ پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی طلب کیا جائے گا۔ مستحق اور نادار افراد کے گھروں میں فاقے نہیں ہونے دینگے ،حکومت راشن فراہم کریگی۔ حکومت عارضی ملازمین کی تنخواہیں ادا کریگی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے، قید اور جرمانے کیے جائیں۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر بلتستان، کمشنر دیامر سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 851996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851996/جی-بی-حکومت-کا-لاک-ڈائون-کے-دوران-مستحق-افراد-کیلئے-راشن-فراہم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org