0
Monday 23 Mar 2020 02:44

ملتان، قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ میں پانی کا ٹرک پہنچ گیا، آج زائرین میں تقسیم کیا جائیگا 

ملتان، قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ میں پانی کا ٹرک پہنچ گیا، آج زائرین میں تقسیم کیا جائیگا 
اسلام ٹائمز۔ ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام قائم کردہ زائرین کے لیے امدادی کیمپ میں پانی کی بوتلوں کا ٹرک پہنچ گیا، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وصول کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور ڈویژنل صدر شہریار حیدر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں، قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جا رہی اور ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بدقسمتی کے ساتھ قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کے ساتھ اُن کی فیملیز اور بچے بھی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دعوے کیے گئے ہیں، لیکن عملی اقدامات نہیں کیے گئے، ابھی تک کسی زائر کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا، اس سے زائرین میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ زائرین کو اس وقت قوم کی مدد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے کیمپ لگا دیا ہے، جس کا مقصد زائرین، اُن کے لواحقین کے مسائل کو حل کرنا اور قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کو درپیش مشکلات اور ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش