QR CodeQR Code

آئی ایس او نے لاہور سے ملک گیر خدماتی مہم کا آغاز کر دیا

23 Mar 2020 18:20

مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا مزید کہنا تھا ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے یا آزمائش کی گھڑی کا سامنا ہوتا ہے، امامیہ اسکاوٹس ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش نظر آتے ہیں، ان شاء اللہ قومی جذبہ خدمت اور ہمت کیساتھ اس وبائی مرض سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور سے ملک گیر صفائی و خدماتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے صفائی اور خدماتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں اہم شاہراوں، مساجد، سپیڈو بسوں کی صفائی کیساتھ ساتھ جراثیم کُش سپرے، سینٹائزر کی تقسیم آوری اور وبائی مرض سے بچاو کیلئے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی اس وباء کا خاتمہ ممکن ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے چاک و چوبند اسکاوٹس اس سے قبل گلگت، سکھر اور ملتان میں بھی کورونا سے متاثرین اور تفتان سے آنیوالے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے یا آزمائش کی گھڑی کا سامنا ہوتا ہے، امامیہ اسکاوٹس ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش نظر آتے ہیں، ان شاء اللہ قومی جذبہ خدمت اور ہمت کیساتھ اس وبائی مرض سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 852024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852024/ا-ئی-ایس-او-نے-لاہور-سے-ملک-گیر-خدماتی-مہم-کا-ا-غاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org