QR CodeQR Code

بھارت کے 75 اضلاع میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن

23 Mar 2020 08:34

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ نئی دہلی لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی اور ضروری دکانیں کھلی رہیں گی، تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام بین الریاستی بس اور میٹرو سروسز، مسافر ٹرینوں اور غیرضروری مسافر گاڑیوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جن 75 اضلاع میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اُنہیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلے تمام بھارتی ریاستوں اور کابینہ سیکریٹریز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیے گئے۔ اُدھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ نئی دہلی لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی اور ضروری دکانیں کھلی رہیں گی، تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر بند رہیں گے، تمام مستقل و کنٹریکٹ ملازمین گھروں پر رہیں گے لیکن اُنہیں آن ڈیوٹی تصور کیا جائے گا اور کمپنیاں گھر پر موجود ملازمین کو لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہ ادا کریں گی۔ بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور بہار میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر 31 مارچ تک لاک ڈائون رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 852025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852025/بھارت-کے-75-اضلاع-میں-مکمل-طور-پر-لاک-ڈاو-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org